میں نے اپنی پوری زندگی میں ’ہندوستانی پروردہ دہشت گردی“ اصطلاح نہیں سنی: سابق سی آئی اے سربراہ

نئی دہلی:مرکزی تحقیقات ایجنسی(سی آئی اے) کے سابق سربراہ ڈیوڈ پیٹریوس نے کہا ہے کہ اپنی پوری زندگی میں انہوں نے کبھی بھی” ہندوستانی پروردہ دہشت گردی“ کی اصطلاح نہیں سنی۔
نئی دہلی میں ہر سال ہونے والی عالمی رہنماؤں کی رائے سینا کانفرنس کے دوران سامعین میں سے کسی نے خارجہ سکریٹری ایس جے شنکر سے ہندوستان کی اسپانسر شدہ دہشت گردی کے حوالے سے سوال کیا۔ ابھی جے شنکر جواب بھی نہیں دے پائے تھے کہ پیٹریوس نے فوراً ہی اس سوال کا جواب دے دیا۔
اور کہا کہ سی آئی اے کے ڈائریکٹر اور افغانستان میں ایساف( بین الاقوامی فوجی کمک) کے کمانڈر کے عہدے پر رہتے ہوئے انہوں نے کبھی بھی ” ہندوستانی پروردہ دہشت گردی“ کی اصطلاح نہیں سنی ۔
مسٹر پیٹریوس 6ستمبر2011سے 9نومبر2012تک سی آئی اے کے سربراہ تھے۔ان کا جواب پڑوسی ملک پاکستان کو ، جو ہندوستان پر بلوچستان صوبہ میں دہشت گردی پھیلانے کا الزام گاتا رہا ہے بھرپورجواب ہے ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Never heard of india sponsored terrorism in my entire career former cia chief david petraeus in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply