اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو نے براک اوبامہ سے ملاقات کی پیشکش ٹھکرادی

تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو اور امریکی صدر براک اوبامہ کے درمیان تعلقات میں کشیدگیکا تازہ ترین ثبوت اس وقت مل گیا جب نتن یاہو نے برک اوبامہ سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا۔
نتن یاہو کے اس قدام سے وائٹ ہاؤس سے شدید ردعمل ظاہر کیا جا رہا ہے۔اس ماہ کے اواخر میں دورہ امریکہ کی منسوخی کے حوالے سے نتن یاہو کے اچانک فیصلہ نے امریکی اہلکاروں کو ششدر کر دیا۔انہوں نے کہا کہ انہیں ملاقات کی منسوخی کے فیسلہ کا علم میڈیا کے توسط سے ہوا ہے۔نتن یاہو اور اوبامہ ، جو ایران کے معاملہ پر پہلے ہی ایک دوسرے سے بد ظن تھے اور انکے تعلقات میں تلخی آگئی تھی ،کے درمیان حالیہ کشیدگی نائب صدر جو بوڈین کے دورہ اسرائیل سے پہلے ہی پیدا ہو گئی۔
اس دورہ کے دوران اسرائیل کو امریکی فوجی امداد پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔ نتن یاہو کا مارچ کے مہینے میں ہی دورہ امریکہ متوقع تھا۔وائٹ ہاو¿س نے کہا کہ اسرائیل نے دنوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے لیے دو تاریخیں تجویز کی تھیں۔امریکہ نے ان مین سے نایک تاریخ پر ملاقات کی پیش کش کی تھی۔لیکن میڈیا کے ذریعہ علم ہوا کہ وزیر اعظم نے دورے کی دعوت قبول کرنے کے بجائے دورہ ہی منسوخ کر دیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Netanyahu turns down obama meeting in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply