اسرائیلی وزیر اعظم آئندہ ہفتہ نیو یارک میں ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے

یروشلم:اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نتن یاہو نے کہا کہ وہ اس ماہ کے اختتام پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے نیویارک میں ملاقات کریں گے۔ مسٹر یاہو نے لاطینی امریکی ممالک کے دورے پر روانہ ہونے سے قبل صحافیوں سے بات چیت کے دوران یہ باتیں کہیں۔ مسٹر نتن یاہو نے کہا، ” میں میکسیکو سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اپنے خطاب کے لئے نیویارک جاؤں گا جہاں میں اپنے دوست صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کروں گا۔” مسٹر یاہو اپنے دورے کے پہلے مرحلے کے تحت ارجنٹینا جائیں گے۔
نیو یارک جانے سے قبل اسرائیلی وزیراعظم کولمبیا اور میکسیکو بھی جائیں گے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیویارک میں ہونے والی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کریں گے۔مسٹر یاہو 26 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ وائٹ ہاؤس نے ابھی تک دونوں رہنماوں کے ممکنہ ملاقات کی بابت کسی طرح کا تبصرہ نہیں کیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Netanyahu to meet trump in new york next week in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply