نتن یاہو نے وزیر اعظم مودی سے دہلی میں اسرائیلی سفارتی خانہ کی کار پر حملہ کا معاملہ اٹھایا

یروشلم: اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات کے دوران 2012 میں نئی ??دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کی ایک گاڑی پر ہوئے حملے کا معاملہ اٹھایا۔ ’ہارٹز‘ کی رپورٹ میں اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کے ایک افسر کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مسٹر نیتن یاہو نے مسٹر مودی سے حملے کی جانچ میں پیش رفت کے حوالے سے بات چیت کی۔ فروری 2012 میں نئی دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کی ایک گاڑی پر مشتبہ ایرانی حملہ آوروں نے نشانہ بنایا تھا جس میں سفارت خانے میں مامور ایک افسر کی اہلیہ زخمی ہو گئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق ہندستان نے اس معاملے میں ایرانی عناصر کے ملوث ہونے کی تردید کردی تھی اور اب تک کسی بھی مشکوک کے خلاف معاملہ درج نہیں کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ حملے کے بعد یہ بات سامنے آئی تھی کہ ہندوستانی جانچ ایجنسیوں نے ایک ہندستانی شہری کو حملہ آوروں کی مدد کرنے کے شبہ میں گرفتار کیا تھا لیکن کچھ عرصہ بعد سیکورٹی ایجنسیوں نے جانچ کے کام سے خود کو الگ کر لیا تھا اور گرفتار ملزم کو رہا کر دیا گیا تھا۔ اس کے بعد اس معاملے میں کوئی پیش رفت نظر نہیں آئی۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ اور وزارت دفاع نے دعوی کیا ہے کہ ہندستان نے ایران کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کی وجہ سے اس معاملے کو سنجیدگی سے نہیں۔ قبل ازیں 3 جولائی کو ہندستانی وزیر اعظم کے اسرائیلی دورے کے موقع ہندستان میں اسرائیلی سفیر ڈینیل کارمون نے کہا تھا، ”ہندستانی سرکار نے حملے کی تحقیقات ادھوری چھوڑ دی ۔ اسرائیل اس معاملہ کو لگاتار اٹھاتا رہے گا“۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Netanyahu asked pmmodi about probe into 2012 attack on israel embassy in delhi in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply