نیپال میں پارلیمانی و اسمبلی انتخابات مقررہ وقت پر کرائے جائیں گے

کٹھمنڈو:(یو این آئی)قانون و انصاف و پارلیمانی امور کے وزیر یگیہ بہادر تھاپا نے کہا ہے کہ ریاستی اسمبلی اور ایوان نمائندگان کے انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے۔ ریاستی اسمبلی اور ایوان نمائندگان کے انتخابات بالترتیب 26 نومبر اور 7 دسمبر کو منعقد ہوں گے۔
دی ہمالین ٹائمس نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ کاسکی آدرش سیوا سماج کے زیر اہتمام منعقد ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر تھاپا نے پیر کوکہا کہ سیاسی جماعتوں نے قومی اسمبلی میں لازمی متعلقہ قوانین کے لئے اتفاق رائے قائم کرنے کی کوشش کی لیکن وہ اس کے لئے ایک متعینہ معاہدہ تک پہنچنے میں ناکام رہے۔
نیپالی کانگریس لیڈر مسٹر تھاپا نے مزید کہا کہ 21 جنوری تک تمام سطح کے انتخابات کرا لئے جائیں گے۔ بعد ازاں، آئین اور وفاقی نظام کو نافذ کرنے کے لئے حکومت ترجیحی بنیاد پر کام کرے گی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nepal to hold parliamentary polls on time in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply