نیپال کے وزیر اعظم پرچنڈ نے عہدہ سنبھالنے کے 9ماہ بعد ہی استعفا دے دیا

کاٹھمنڈو: نیپال کے ماؤنواز وزیر اعظم پشپ کمل دہل پرچنڈا نے عہدہ سنبھالنے کے 9 مہینے بعد آج استعفی دے دیا، جس سے تقریبا دو دہائیو ں بعد ہونے والے مقامی انتخابات کے دوسرے مرحلے سے کئی ہفتے پہلے ہی نیپالی قیادت کا خلاءپیدا ہوگیا ہے۔
مسٹر پشت کمل دہل پرچنڈا کی حکومت نیپالی کانگریس پارٹی کے ساتھ اقتدار کے اشتراک پر قائم ہونے کے سبب ان کا استعفی دینا متوقع تھا، لیکن ان کے استعفی کی وجہ سے آئندہ 14 جون کو ہونے والے بلدیاتی اور گرام پنچایت کے دوسرے مرحلے میں خلل پڑسکتا ہے۔ روایتی نیپالی ٹوپی پہن کر مسٹر پرچنڈا (62) نے ٹیلیویڑن پر قوم کے نام پیغام میں اپنے استعفی کا اعلان کیا۔
اس سے قبل حزب اختلاف کی کمیونسٹ یو ایم ایل پارٹی نے، جس کا کہنا ہے کہ حکومت نے قانونی ضوابط کی پابندی کئے بغیر متعد د مقامی و بلدیاتی اداروں کی تشکیل کردی ہے، پارلیمنٹ میں ان کے خطاب کا بائیکاٹ کرنے کی دھمکی دی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nepal prime minister prachanda resigns in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply