وزیر اعظم نیپال کا پانچ روزہ دورہ ہند 23اگست سے

نئی دہلی: نیپال کے وزیر اعظم شیر بہادر دیوبا 23 اگست کو ہندستان کے پانچ روزہ دورہ پر یہاں آئیں گے۔ سرکاری اطلاع کے مطابق وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد مسٹر دیوبا کا یہ پہلا دورہ ہند ہے۔ ان کے ساتھ ان کی بیوی ڈاکٹر آرزو دیوبا بھی وزیر اعظم نریندر مودی کی دعوت پر آ رہی ہیں۔
ان کے ساتھ آنے والے اعلی سطحی وفد میں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کرشن بہادر مہارا اور دیگر وزرا اور ممبران پارلیمنٹ بھی شامل ہوں گے۔ مسٹر دیوبا کے اس دورہ کے دوران ہند۔نیپال تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دوطرفہ تعاون کے کئی امور پر بات چیت ہوگی جن میں خصوصی طور پر ندیوں کے پانی کا انتظام اور پن بجلی پروجیکٹ اہم ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nepal pm sher bahadur deuba to visit india from august 23 27 in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply