نیپال نیشنل بینک نے ہندوستانی کرنسی کے دوہزار اور پانچ سو کی نئی نوٹوں کے استعمال پر پابندی لگا دی

کھٹمنڈو: (یواین آئی) نیپال نیشنل بینک نے ہندوستان کے 500 اور 2000 روپے کے نئے نوٹوں کو غیر مجاز اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق، بینک کے ترجمان نارائن پودیل نے کہا کہ یہ نئے کرنسی نوٹ ابھی نیپال میں جائز نہیں ہیں۔ بینک کے مطابق نیپال میں 500 اور 1000 کے نوٹ بڑی تعداد میں دستیاب ہیں، رواں مالی نظام میں ان کا حصہ تقریباًتین کروڑ 36 لاکھ روپے کا ہے۔
لیکن اصل میں اس کی قیمت اور بھی زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی حکومت آٹھ نومبر کو 500اور 1000روپے کے نوٹوں کی منسوخی کا اعلان کرتے ہوئے 500اور 2000روپے کےنئے نوٹ چلانے کا اعلان کر چکی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nepal bans new indian currency notes in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply