نیپال نے ہندوسستان میں ہونے والی بیمسٹیک مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لینے سے انکار کر دیا

کٹھمنڈو:ایک سیاسی تنازعہ کے بعد نیپال کی فوج نے ہندوستان میں خلیج بنگال کثیر علاقائی تکنیکی و اقتصادی تعاون (بیمسٹیک) کی ہونے والی پہلی فوجی مشق میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

بیمسٹیک کی تاریخ میں پہلی بار ہونے والی ماس فوجی مشق میں نیپال کے حصہ لینے کے پر حکمراں اور حزب اختلاف کی جماعتعں کی جانب سے شدید تنقیدوں کے بعد نیپال کے وزیر اعظم کے پی اولی نے انتباہ دیا کہ یہ اقدام اپنے پڑوسیوں سے یکساں فاصلہ رکھنے کی املک کی پالیسی کی تاریخ کے منافی ہوگا۔

وزیر اعظم نے فوج سے کہا کہ وہ مشق میں حصہ نہ لے۔ یہ فیصلہ عین اس وقت کیا گیا جب اتوار کے روز ہی پانچ افسران اور 30جونیر افسروں پر مشتمل نیپالی فوج کا ایک دستہ ہندوستانی شہر پنے روانہ ہونے والا تھا۔

بعدا ازاں نیپالی فوج کے ایک اعلیٰ مافسر نے اپنانام ظاہر نہ کرنے کی استدعا کے ساتھ باتای کہ آخری لمحات میں فوجی مشق میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ وزیر اعظم اولی کی زبانی ہدایت کے بعد کیا گیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nepal backs out of bimstec joint military exercise in pune in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply