افغانستان میں داعش سے وابستہ تقریباً90انتہا پسند ہلاک اور زخمی

کابل:افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگر ہار میں صفائی آپریشن کے دوران دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے لیے کام کرنے والے کم از کم90انتہا پسند ہلاک یا زخمی ہو گئے۔
وزارت دفاع کے بیان کے مطابق یہ کارروائی ننگر ہار کے کوٹ ڈسٹرکٹ کے دیہات بہادر بابا، بندوک،زارابندوک،ججال گھونڈی اور سیپا گھونڈی اور گردو نواح میں کی گئی۔
بیان کے مطابق اس کارروائی میں 40داعش انتہا پسند ہلاک اور 44دیگر زخمی ہوئے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ داعش دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے تباہ بھی کر دیے گئے اور مذکورہ مقامات کو داعش کے انتہا پسندوں سے خالی کرا لیا گیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: nearly 90 isis fighters killed wounded in nangarhar clearance raids mod in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply