ننگر ہار صوبہ میں افغان فضائیہ کی بمباری،40داعش انتہا پسند ہلاک

کابل: افغانستان کے مشرقی ننگر ہار صوبہ میں کی گئی فضائی کارروائی کے دوران دول اسلامیہ فی العراق والشام (داعش) کے 40انتہا پسند ہلاک ہو گئے۔وزارت دفاع نے کہا کہ افغان فضائیہ نے یہ کارروائی جمعرات کو رات8بج کر20منٹ پر کی ۔تاہم ابھی یہ نہیں معلوم ہو سکا کہ یہ فضائی حملے افغان فضائیہ نے کیے تھے یا افغانستان میں خیمہ زن امریکی فوج نے کیے تھے۔
وزارت دفاع نے کہا کہ مزید تفصیل جلد ہی بتائی جائے گی۔یہ ہلاکتیں ایسے وقت میں ہوئی ہیں جب افغان اور افغانستان میں موجود امریکی فوجوں نے ان خدشات کے تحت کہ داعش کے وفادار دہشت گرد گروپ ملک میں اپنے پیر پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں اپنی کارروائی میں شدت پیدا کر دی ہے۔ رپورٹوں کے مطابق امریکی فضائیہ نے خاص طور پر افغانستان میں جنوری اور فروری کے دوران داعش کے وفاداروں کے گروپ کو نشانہ بناتے ہوئے 251بم اور میزائیل مارے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nearly 40 isis loyalists killed in an airstrike in east of afghanistan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply