افغان فورس نے دو خود کش حملوں کا منصوبہ ناکام بنا دیا

کابل: افغان انٹیلی جنس کی اسپیشل فورسز نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکورٹی نے سرعت سے کارروائی کرتے ہوئے جلال آباد شہر میں ایک بڑا خود کش دہشت گردانہ حملہ ناکام بنا دیا۔

صوبائی حکومت کے میڈیا دفتر نے کہا کہ خود کو پولس کے نرغے میں پا کر دو خود کش بمباروںمیں سے ایک نے خود کو دھماکہ سے اڑالیا جبکہ دوسرا پولس کی گولیوں سے ماراگیا۔جبکہ دھماکہ خیز مواد سے بھری ایک گاڑی کادھماکے سے اڑائے جانے سے پہلے ہی سراغ لگا لیا گیا۔

صوبائی حکومت کے مطابق ایک خود کش بمبار نے جو میڈیکل فیکلٹی میں گھسنے کی کوشش کر رہا تھا،پولس کی گولی سے زخمی ہونے کے بعد خود کو دھماکہ سے اڑالیا۔اور ایک پولس کی گولیوں سے ہلاک ہوگیا۔

صوبائی حکومت نے مزید کہا کہ اس حملہ میں جانی نقصان بھی ضرور ہوا ہے لیکن ہلاک شدگان کی صحیح تعداد کا علم نہیں ہو سکا۔ دریں اثنا صوبائی عوامی صحت ڈائریکٹوریٹکے افسران نے کہا کہ اس حملے میں کم از کم14افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لیے اسپتال منقل کر دیا گیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nds special forces suppress coordinated suicide attack in jalalabd city in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply