نواز شریف نے کشمیر میں رائے شماری کا پھر راگ الاپا

نیویارک:پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے ایک بار پھر کشمیر کا راگ الاپتے ہوئے الزام لگایا کہ ہندوستانی فوج کشمیر میں جبر و ظلم کا ارتکاب کر رہی ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب میں مسٹر نواز شریف نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی تجویز کے بموجب جموں و کشمیر میں رائے شماری کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے الزام لگایا کہ ہندوستانی فوج کشمیر میں لوگوں پر جبر کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر سے فوج اور کرفیو ہٹا دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے دہشت گرد برہان وانی کو کشمیری لیڈر قرار دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں ہلاکتوں کی تحقیقات کرائی جائے۔ مسٹر نواز شریف نے کہا کہ ان کا ملک بھی دہشت گردی کا شکار ہے اور وہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے ہندوستان کے ساتھ بات چیت کرنے کو تیار ہے، لیکن اس بارے میں ہندوستان کی شرائط ناقابل قبول ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nawaz sharif rakes up kashmir at un in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply