فضائی حملوں میں مہارت کے لیے ناٹو افغان فوج کو ٹریننگ دے گا

لوگر پروونس، افغانستان:ناٹونے افغانستان کی فوج کو فضائی حملے کرنے میں ماہر بنانے کے لئے اسے تربیت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ناٹونے یہ قدم حالیہ دنوں میں ملک میں طالبانی دہشت گردوں کے بڑھتے تسلط کے پیش نظراٹھایا ہے۔
اس منصوبہ کے تحت افغانستان کی فوج کو طیارے سے زمین کے مقاصد کو عین نشانہ بنانے کی تربیت دی جائے گی تاکہ اس سے دہشت گردوں کی برتری کو روکا جا سکے اور شہریوں کے مارے جانے کی تعداد میں کمی آئے۔ ناٹو فوج میں امریکی مشیر لیفٹیننٹ کرنل اینڈی جانسن نے کہا کہ افغانستان کے جنگی طیارے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں لیکن انہیں زمینی مدد نہیں مل پا رہی ہے۔
انہوں نے کہا ”جب آپ ہوا میں اونچائی پر ہوتے ہیں تو صورت حال زمین سے بالکل مختلف ہوتی ہے۔ پائلٹ کا نشانہ مؤثر طریقے سے نشانہ بنانے کے لئے اسےزمین سے صحیح ہدایات ملنی چاہیے۔“
حالیہ دنوں میں ملک کے کئی علاقوں میں افغان فوج پر دہشت گرد بھاری پڑ رہے ہیں ایسے میں ہوائی حملوں پر ان کا انحصار بڑھتا جا رہاہے اور اس سال اب تک غلط نشاندہی سے فضائی حملوں میں 133 شہری مارے گئے جبکہ 159 زخمی ہوئے ہیں۔ یہ اعداد و شمار گزشتہ سال کے مقابلے میں 72 فیصد زیادہ ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nato trains afghan troops to make air strikes more accurate in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply