ناٹو مزید3000فوجی افغانستان بھیجے گا

واشنگٹن: ناٹو نے طالبان اور دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے خلاف جنگ میں افغان سیکورٹی فورسز کو تربیت دینے کے لیے مزید3000فوجی افغانستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نیٹو کے جنرل سیکرٹری جنرل جینس اسٹالٹنبرگ کی جانب سے یہ اعلان برسلز میں نیٹو کے وزرائے دفاع کے اہم اجلاس سے ایک روز قبل کیا گیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ناٹو نے فیصلہ کیا ہے کہ 3 ہزار مزید فوج افغانستان بھیجا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ 3 ہزار فوجیوں میں سے 1500 فوجی امریکی ہوں گے جبکہ باقی 1500 دیگر فوجی اتحادی ممالک سے ہوں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مزید فوجی بھیجنے کا فیصلہ طالبان کے خلاف جنگ میں آنے والے جمود کو توڑنے کے لئے کیا گیا ہے۔جنرل جینس اسٹالٹنبرگ نے کہا کہ افغانستان جانے والا نیا فوجی دستہ جنگی یا دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں براہ راست حصہ نہیں لے گا بلکہ اس دستے کا مقصد افغان سیکورٹی فورسزکی تربیت اور دیگر امور میں معاونت کرنا ہوگا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nato to send 3000 more troops to fight taliban and isi in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply