ناٹو روسی نمائندوں سے میٹنگ کر کے فوجی تعیناتی پر روس کے خدشات دور کرے گا

بروسلز:ناٹو روس کے ساتھ اپنی میٹنگ میں بالٹک اور پولینڈ میں آئندہ سال تعینات کی جانے والی فوج کے سلسلے میں پیدا شدہ تنازعہ کو حل کرے گا اور اسے بتائے گا کہ یہ تعیناتی صرف دفاعی تناظر میں کی گئی ہے۔
اس میٹنگ میں ناٹو کے سفیر اور ماسکو کے نمائندے حصہ لیں گے۔ناٹو روس کونسل ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس میں ناٹو کے سفیر اور روس کے ہائی کمشنر حصہ لیتے ہیں۔
یوکرین کے بحران کے بعد اس فورم کی اس سال یہ تیسری میٹنگ ہورہی ہے۔روس کا کہنا ہے کہ وہ اپنی سرحد کے نزدیک ناٹو کی فوج کے جماؤڑے سے فکرمند ہے۔اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کے سفیر یورپ کی سکیورٹی کی صورت حال اور ناٹو کے فوجیوں کی مزید تعیناتی پر کھل کر بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nato seeks to allay concerns at meeting with russia in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply