ناٹو نے قطر کی درخواست رکنیت خارج کر دی

بروسلز:ناٹو نے مغربی فوجی دفاع اتحاد میں شامل ہونے کی قطر کی درخواست یہ کہتے ہوئے خارج کر دی کہ اس کی رکنیت صرف امریکہ اور یورپ تک ہی محدود ہے۔

ناٹو نے یہ بات قطر کے وزیر دفاع کے مگل کے روز دیے گئے اس بیان کے جواب میں کہی کہ ان کے ملک کی طویل عرصہ سے یہ خواہش ہے کہ اسے ناٹو میں شامل کر لیا جائے۔29ممالک کے اتحاد کے ایک اہلکار نے کہا کہ واشنگٹن معاہدے کی شق 10کے مطابق صرف یورپی ممالک ہی ناٹو کے رکن بن سکتے ہیں۔اس اہلکار نے مزید کہا کہ قطر ناٹو کا ایک اہم اور دیرینہ شراکت دار ہے۔

سال بھر سے خلیجی ممالک کے ساتھ جاری کشیدگی کا ،جس کے باعث سابق علاقائی اتحادیوں نے اسے تنہا چھوڑ دیا تھا، ایک سال پورا ہونے پر قطری وزیر دفاع خالد بن محمد العطیہ نے کہا کہ قطر ناٹو کا مکمل رکن بننا چاہتا ہے۔ العطیہ نے کہا کہ آج قطر اسلحہ کے معیار کے اعتبار سے خطہ میں نہایت اہم ممالک میں سے ایک ہو گیا ہے۔

انہوں نے قطری وزارت دفاع کے سرکاری جریدے الطلایہ سے کہا کہ جہاں تک رکنیت کا تعلق ہے توہم باہر سے ناٹو کے اصل اتحادی ہیں۔بس مقصد یہ ہے کہ ناٹو سے ہماری شراکت داری آگے بڑھ کر مکمل رکنیت میں بدل جائے اور ہمارا نظریہ واضح ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nato rejects qatar membership ambition in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply