ناٹو جنرل اور روسی فوجی سربراہ نے ٹیلی فون پر بات کی

واشنگٹن: شمالی اوقیانوس معاہداتی تنظیم ( ناٹو)کی فوجی کمیٹی کے صدر نے حال ہی میں روس کے جنرل اسٹاف کے سربراہ سے ٹیلیفون پر بات کی تھی۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینس اسٹولٹین برگ نے آج یہ اطلاع دی۔
نیٹو فوجی کمیٹی کے صدر پیٹر پیویل نے کہا کہ وہ گذشتہ ماہ یہ امید کر رہے تھے کہ گذشتہ دو سال کے بعد روس کے فوجی سربراہ سے ٹیلی فون پر بات چیت ہوگی۔ مسٹر اسٹولٹین برگ نے کہا کہ پیویل نے ٹیلیفون پر روسی فوج کے سربراہ ویلیری گیرس موو سے بات چیت کی۔
مسٹر اسٹولٹین برگ نے رائٹر کو بتایا، ”روس اور نیٹو کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے، اس لئے یہ ضروری ہو جاتا ہے کہ جب کشیدگی بڑھے تو ہم بات چیت کا راستہ اپنائیں۔ بات چیت کرنے سے ہم فوجی اور سیاسی مسائل کے بارے میں کھل کر بحث کر سکیں گے“۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nato general russia military chief hold phone call stoltenberg in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply