افغانستان میں تعینات ناٹو کمانڈر نے لاہور پارک خود کش حملہ کی سخت مذمت کی

کابل:افغانستان میں ناٹو قیادت والی ریزولیوٹ سپورٹ (آر ایس) کے کمانڈر جان ڈبلیو نکلسن نے لاہور پار میں ایسٹر منا رہے عیسائیوں کو نشانہ بنا کر کیے گئے تحریک طالبان کے خود کش حملے کی ، جس میں پونے چار سو سے زائد افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں،شدت سے مذمت کی۔اتحادی افواج کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ریزولیوٹ سپورٹ لاہور خود کش حملہ کی، جس میں29بچوں سمیت 72افراد ہلاک ہو گئے، سخت مذمت کرتا ہے ۔
نکلسن نے کہا کہ اس طالبان گروہ نے ایک غیر فوجی اجتماع پر ایک اسکیم کے تحت حملہ کیا جس میں 370سے زائد ہلاک و زخمی ہو گئے۔ ان میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ریزولیوٹ سپورٹ کمانڈر جنرل نکلسن نے پیر کے روز پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف کو فون کیا اور دل کی گہرائیوں سے تعزیت کرتے ہوئے لاہور خونریزی پر نہایت رنج و غم کا اظہار کیا۔دونوں جنرلوں نے غیر فوجی آبادی کے تحفظ میں فوجی رول پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
دونوں اس بات پر متفق تھے کہ سرحد کے اس پار اور اس پار کہیں بھی پر تشدد انتہا پسندی یا جان بوجھ کر غیر فوجیوںکو نشانہ بنا کر حملہ کرنے والے طالبان کے کسی گروہ کے لیے کوئی گنجائش نہیں ہے۔ان دونوں جنرلوں نے اس پر بھی اتفاق کیا کہ انسانیت کے ان یکساں دشمنوں کی پشت پناہی اور سرپرستی کرنے والے بھی برداشت نہیں کیے جائیںگے۔
واضح رہے کہ اتوار کی شب لاہور پارک میں ایک خود کش بمبار نے اس وقت خود کو دھماکہ سے اڑا لیا جب وہاں عیسائی لوگ ایسٹر منانے کے لیے جمع تھے۔اور دیکھتے ہی دیکھتے نئے نئے کپڑوں میں ملبوس خوشی و مسرت سے اچھلتے کودتے بچے اور ان بچوں کی خوشی دیکھ کر ان پر نثار ہوتے والدین خون میں لت پت زمیں پر پڑے دکھائی دیے۔
وزیر اعظم میاں محمد شریف نے حسب معمول جائے واردات کا دورہ کیا اور ہلاک شدگان کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ۔اور اپنے اس جملے کا اعادہ کیا کہ دہشت گردوں کی یہ بزدلانہ حرکت حکومت کو ان کے آگے گھٹنے ٹیکنے یا ان کے خلاف ”فوجی کارروائی “ بند کرنے پر مجبور نہیں کر سکے گی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nato commander in afghanistan strongly condemn lahore attack in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply