روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی روکنے لیے مسلم ممالک جنگی سطح پر اقدامات کریں: نیشنل کانفرنس

سری نگر:جموں وکشمیر کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت نیشنل کانفرنس نے برما میں روہنگیائی مسلمانوں پر جاری بدترین مظالم پر تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اقوام عالم خصوصاً مسلم دنیا سے اپیل کی ہے کہ وہ برما کے مسلمانوں کی نسل کشی کو روکنے کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں۔ پارٹی کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفےٰ کمال نے کہا کہ میانمار میں مسلمان کو تہ تیغ کرنے کے لئے جس طرح سے ظلم و تشدد، مار دھاڑ، قتل و غارت اور نسل کشی کی جارہی ہے وہ تاریخ انسانیت کا ایک سیاہ باب ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ جہاں صرف بیان بازی میں مصروف ہیں وہیں سلامتی کونسل نے روہنگیائی مسلمانوں کی نسل کشی کے تئیں اپنی آنکھیں موند کر رکھی ہیں۔ روہنگیائی مسلمان برما کے پشتینی باشندے ہیں اور ان کی وہاں سے نقل مکانی ایک افسوسنا ک اور تشویشناک امر ہے۔ .انہوں نے کہا کہ سینکڑوں مکانات کو خاکستر کیا گیا ہے، سینکڑوں لوگوں کو موت کی ابدی نیند سلا دیا گیا، جن میں خواتین، بزرگ یہاں تک کہ شیر خوار بچے بھی شامل ہیں۔ ڈاکٹر کمال یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر نوائے صبح کمپلیکس میں پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر پارٹی کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، سینئر لیڈر و ایم ایل اے حبہ کدل شمیمہ فردوس، صوبائی سکریٹری ایڈوکیٹ شوکت احمد میر، صوبائی جوائنٹ سکریٹری غلام نبی بٹ، اقلیتی سیل کے چیئرمین جگدیش سنگھ آزاد کے علاوہ کئی سرکردہ لیڈران موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ روہنگیائی مسلمانوں کے تہیہ تیغ کرنے کے عمل پر ابھی تک اقوام متحدہ اور چند ممالک کی طرف سے صرف بیانات ہی سامنے آئے ہیں لیکن عمل طور پر ابھی تک کوئی نہیں کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر کمال نے مسلمان ممالک کی تنظیم او آئی سی پر بھی زور دیا کہ وہ اپنا اثر و رسوخ استعمال کرکے برما کے مسلمانوں کی سلامتی اور ا±ن کو اپنے حقوق دلوانے کیلئے اقدامات اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ امن کا نوبیل انعام (پانے والی آنگ سان سوچی کی ناک کے نیچے میانمار کے مسلمانوں کو جلایا جارہا ہے،جس سے اس اعزاز کے حصول پر سوالیہ نشان لگ جاتا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: National conference calls on muslim countries leaders to act on rohingya muslims in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply