ہند امریکہ کا مشترکہ بیان میں پاکستان سے26/11 میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنے پر زور

واشنگٹن:ہندوستان اور امریکہ نے ایک مشترکہ بیان جاری کرکے دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والوں کے لئے سخت پیغام دیتے ہوئے دہشت گردی کو مکمل طورپر ختم کرنے کا عہد کیا ہے۔ مشترکہ بیان میں ہندوستان اور امریکہ نے پاکستان کو 26/11اور پٹھان کوٹ حملے کی سازش کرنے والوں کے خلاف مقدمہ چلانے کے لئے کہا ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونالٹ ٹرمپ نے پاکستان کو یہ یقین دہانی کرنے کےلئے کہا کہ اس کے علاقے کا استعمال دیگر ملکوں پر دہشت گردانہ حملوں کو انجام دینے کےلئے نہ کیا جائے۔ اس سے پہلے ہندوستان اور امریکہ کی وفد سطح کی بات چیت کے بعد ایک مشترکہ بیان میں مسٹر ٹرمپ نے کہا،”ہندوستان اور امریکہ دونوں دہشت گردی سے بری طرح متاثر ہیں اور ہم دہشت گردی کو جڑ سے مٹانے کا عہدکرتے ہیں۔“
مسٹر مودی نے بتایا کہ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان وفد سطح کی بات چیت کے دوران دنیا میں بڑھ رہے دہشت گردی، انتہا پسندی اور بنیاد پرستی کے مسئلے پر بھی بات چیت ہوئی اور اسےروکنے میں تعاون پر اتفاق ہوا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Narendra modi donald trump meet pm issues joint statement with us president in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply