نہجت اسلامی کا خونخوار دہشت گرد عبد الحمید خراسانی گرفتار

کابل: وزارت داخلہ کے ایک بیان کے مطابق قومی دارالخلافہ میں سلامتی دستوں نے دہشت گرد تنظیم نہجت اسلامی کے لیڈر عبد الحمید خراسانی کو گرفتار کر لیا۔وزارت داخلہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عبد الحمید خراسانی بھتہ خوری،اغوا، قتل، جرائم پیشہ مسلح گروہوں کی قیادت، منشیات کی اسمگلنگ، افرا تفری اور دہشت گردی مچانے اور ویڈیو اور آڈیو پیغامات میںحکومتی اہلکاروں کی بے عزتی کرنے کے متعدد معاملات میںحکومت کو مطلوب تھا۔ بیان میں مزید کہاگیا کہ خراسانی ماتمی جلوسوں کی آڑ میں منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ میں ملوث تھا ۔وزارت داخلہ کے بیان میں یہ بھی بتایاگیا کہ خراسانی مختلف چالیں چل کر قانون کی زد میںآنے سے بچتا رہا۔بیان میںیہ بھی کہاگیا کہ پولس کے پاس خراسانی کو قابومیں کرنے کے راستے تھے لیکن بے قصور عوام کے مارے جانے کے خدشہ سے پولس نے طاقت کا استعمال کرنے سے اجتناب برتا۔علاوہ ازیں خراسانی پر یہ بھی الزام ہے کہ وہ اپنی گرفتاری کے لیے مارے جانے والے پولس چھاپوں سے بچنے کے لیے عورتوں اور بچوں کو اپنی ڈھال بنا لیاکرتا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nahzat e islami leader abdul hamid khurasani arrested in kabul in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.