کرنل قذافی کے بیٹے سیف الاسلام کی گمشدگی ہنوز معمہ بنی ہوئی ہے

لیبیا: سابق مقتول لیبیائی رہنما کرنل معمر القذافی کے بیٹے اور جانشین سیف الاسلام کو رہا کردینے کے لیبیائی ملیشیا کے اعلان کے ایک سال بعد بھی سیف الاسلام کا ابھی تک کوئی اتہ پتہ نہیں ہے اور اس کی گمشدگی ہنوز پر اسرار بنی ہوئی ہے۔
کسی وقت مغربی لیبیا میں زینتان شہر پر قابض ابو بکر الصادق بریگیڈ کی قید سے اس کی رہائی کی کبھی تصدیق نہیں ہو سکی جس سے افواہیں جنگل کی آگ کی طرح پھیل رہی ہیں۔
ایک حلقہ کا خیال ہے کہ وہ زینتان میں ہی کہیں مقیم ہے جبکہ کچھ کا یہ گمان ہے کہ وہ ہلاک کیا جا چکا ہے۔لیکن ایک بات طے ہے کہ جون2014 میں طرابلس کی ایک عدالت میں اس پر چل رہے ایک مقدمہ کے دوران زینتان سے ویڈیو کے توسط سے دکھائے جانے کے بعد سے اسے نہ دیکھا گیا اور نہ ہ اس کی کسی مقام پر موجودگی کے بارے میں سنا گیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mystery surrounds qaddafis son amid prison discharge rumors in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply