میانمار کے صدر ہتن کیاؤ نے استعفیٰ دے دیا

تہران: میانمار کے یک حکومتی بیان کے مطابق نصف صدی سے زائد کی مدت میں میانمار کے پہلے غیر فوجی صدر ہتن کیاؤ نے بدھ کے روز عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
میانمار صدر کے دفتر سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ ہتن کیاؤ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور وہ مزید اس عہدے پر فائز نہیں رہنا چاہتے۔ بیان مین یہ بھی کہاگیا کہ فوج کے نامزد کردہ نائب صدر مینٹ سوئی سات روز کے اندر پارلیمنٹ کی جانب سے صدر کے عہدے پر کسی کی تعیناتی کی تصدیق کیے جانے تک نگراں صدر کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔
اسٹیٹ کاؤنسلر آنگ سان سوچی کے وفادار اور طویل مدت سے ان کے مشیر رہے ہتن کیاؤ 2015کے عام انتخابات میں سوچی کی نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی کی شاندار کامیابی کے بعد ملک کے صدر منتخب کیے گئے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Myanmars president resigns in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply