میانمار روہنگیا مسلمانوں کے خلاف پولیس کے جرائم کی تحقیقات کرے گی

رنگون:میانمار آخرکار روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ہونے والے ظلم وزیادتی کی تحقیقات کرنے پر آمادہ ہوگیا ہے اور اس بات کی جانچ کی جائے گی کہ آیا پولیس نے ان کے خلاف جرائم کئے ہیں یا نہیں۔
اقوام متحدہ کے انسان حقوق کے دفتر نے اس ماہ ایک رپورٹ جاری کرکے کہا ہے کہ میانمار کے سلامتی دستوں نے اکتوبر سے اب تک ایک مہم چلا کر روہنگیا مسلمانوں کے احتجاجی قتل اور اجتماعی عصمت دری کی ہے اور ان کے گاؤں کے گاؤں جلا دیئے ہیں۔
یہ سب انسانیت کے خلاف جرائم اور نسلی صفایا کے مترادف ہے۔واضح رہے کہ میانمار نے شمالی رخائن ریاست میں جہاں مسلمان رہتے ہیں ، ہونے والی انسانی حقوق کی تمام زیادتیوں کی تردید کی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Myanmar to probe police over allegations of crimes against rohingya in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply