میانمار حکومت کا روہنگیا مسلمانوں پر زیادتیوں کی تحقیقات کے لئے اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں کو ویزا دینے سے انکار

رنگون: (رائٹر) میانمار میں سلامتی دستوں کے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف قتل، عصمت داری اور ایذا رسانی کے الزامات کی جانچ کے لئے آنے والے اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں کو داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ یہ بات ایک افسر نے آج بتائی ہے۔ نوبل انعام یافہ آنگ سان سوکی کی قیادت والی حکومت پہلے ہی یہ کہہ چکی ہے کہ وہ اس مشن کے ساتھ تعاون نہیں کرے گی جو مارچ میں انسانی حقوق کونسل قرارداد کی منظوری کے بعد قائم کیا گیا تھا۔
راجدھانی میں امور خارجہ کی وزارت کے سکریٹری کیاؤ زئیا نے کہا اگر انہوں نے حقیقت کا پتہ لگانے کے لئے کسی کو بھیجا تو ہم انہیں کسی صورت نہیں آنے دیں گے۔
انہوں نے کہا ساری دنیا میں ہم نے اپنے مشنوں کو اس کے مطابق مشورہ دیا ہے کہ مشن کے عملے یا افسران کو ا س معاملہ پر میانمار میں داخلے کے ویزا جاری نہیں کئے جائیں گے۔ فوجی حکومت کے بعد ایک سال قبل اقتدار سنبھالنے والی سو کی پر اس بات کے لئے نکتہ چینی کی جاتی ہے کہ انہوں نے ریاست راکھین میں رہنے والے 10 لاکھ روہنگیا مسلمانوں کے تحفظ کے لئے کچھ نہیں کیا ہے۔ انہوں نے اس ماہ سویڈن کے دورے کے دوران کہا تھا کہ اقوام متحدہ کے مشن سے مختلف فرقوں کے درمیان دشمنی بڑھے گی۔ راکھین کی اکثریت بودھوں پر مشتمل ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش سے آنے والے لوگ ہیں۔
پچھلے سال میانمار فوج کی کارروائی کے بعد 75 ہزار روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش بھاگ گئے تھے۔ فروری میں اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ روہنگیا مسلمانوں کو اجتماعی طور سے قتل کیا گیا ، عصمت دری کی گئی، ان کے گھروں کو جلایا گیا۔ اس طرح کے مظالم انسانیت کے خلاف جرائم اور نسلی صفایا کے مترادف تھے۔ میانمار نیز پڑوسی چین اور ہندستان یوروپی یونین کی لائی ہوئی قرارداد سے خود کو الگ کرلیا گیا تھا جس نسلی لڑائیوں کے دوران ہوئی زیادتیوں کی جانچ کے لئے مشن تشکیل رہنے کی اپیل کی گئی تھی۔ ہندستانی سپریم کورٹ کی وکیل اندرا جے سنگھ کو مئی میں مشن کا سربراہ مقرر کیاگیا تھا۔ میانمار کا اصرا ر ہے کہ راکھین کے الزامات کی جانچ کے لئے گھر یلو تفتیش کافی ہے۔ کیاؤ زئیا نے کہا وہ غیر ضروری دباؤ کیوں ڈال رہے ہیں جبکہ گھریلو جانچ ہوسکتی ہے۔ ا س سے مسئلہ حل کرنے میں اور پریشانی ہوگی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Myanmar refuses visas to un team investigating abuse of rohingya muslims in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply