مجھے میری پگڑی نے بچالیا:سفید فاموں کے حملے میں زندہ بچ جانے والے سکھ کا بیان

نیو یارک: امریکہ میں دو سفید فام نوجوانوں کے حملے میں زخمی ہونے سے بچ جانے والے ایک 50سالہ غیر اقامتی سکھ نے کہا کہ انہیں ان کی پگڑی نے زخمی یاہلاک ہونے سے بچا لیا۔

سرجیت سنگھ ملہی نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں وہ کیلی فورنیا میں ری پبلکن امیدوار جیف ڈینہم کو ووٹ ڈالنے کے لیے جارہے تھے کہ ان کی پشت سے دو سفید فام نوجوانوں نے”تمہاری یہاں ضرورت نہیں، اپنے ملک واپس جاؤ“ جیسے نسل پرستانہ فقرے چست کرتے ہوئے ان کو عقب سے دبوچ لیا اور پھر ان کی آنکھوں میں ریت اچھالی جس سے انہیں نظر آنا بند ہو گیا۔

اس کے بعد انہوں نے ان کے سر اور پیٹھ پر لاٹھی اور بیلٹ سے حملہ کر دیا۔لیکن ان کی پگڑی ان کے لیے ہیلمٹ بلکہ اس سے کچھ زیادہ ہی ثابت ہوئی اور انہیں کوئی خاص چوٹ نہیں آئی۔

ورنہ جس طرح وہ مجھے مار رہے تھے اس سے ایسا ل رہا تھا کہ میں مر جاو¿ں گا ۔واضح ہو کہ ملہی1992سے امریکہ میں مقیم ہیں اور اب انہیں پی آر(مستقل رہائشی) کا درجہ حاصل ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: My turban really saved me says sikh man attacked in us hate crime in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment