امریکہ میں ایک مسلم گھر میں لوٹ پاٹ، قرآن و دیگر اسلامی کتابوں کی بے حرمتی

ورجینیا : امریکہ کی مورجینیا ریاست میں نامعلوم سماج دشمن عناصر نے ایک مسلم کنبہ کی رہائش گاہ میں گھس کر غنڈہ گردی کی اور قرآن پاک کی بے حرمتی کی۔ یہ واردات 24سے27مارچ کے دوران اس وقت انجام دی گئی جب اس گھر کے لوگ باہر گئے ہوئے تھے۔جب یہ کنبہ گھر واپس آیا تو اسے دیوار پر بھدی باتیں اور گالیاں لکھی ملیں۔
اور قرآن کا ایک نسخہ پھٹی حالت میں ملا۔کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز(سی اے آئی آر) کی ایک پریس ریلیز کے مطابققرآنی و مسنون دعاؤں کی ایک کتاب کے علاوہ دیگر دینی کتابیں بھی پھاڑ دی گئیں۔گھر سے ذاتی سامان بھی غائب پایا گیا۔سی اے آئی آر کے ترجمان ابراہیم ہوپر کے مطابق یہ نسلی منافرت کا معاملہہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Muslim familys home vandalized quran ripped apart in us in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply