نومسلم افراد کو بڑی آسانی سے دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے: ایک تحقیق

لندن : ایک نئی رپورٹ میں انتباہ دیا گیاہے کہ تبدیلی مذہب سے مسلمان بننے والے افراد کو انتہا پسندی اور دہشت گردی کے مقاصد سے استعمال کرنے کے لیے بڑی آسانی سے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔
کیونکہ جزوی معلومات کے باعث وہ انتہاپسندانہ نظریہ کو مسترد کرنے کے لائق نہیں رہ پاتے۔ہنری جیکسن سوسائٹی نامی ایک تھنک ٹینک نے ریسرچ کے بعد نتیجہ اخذ کیا کہ اگرچہ دائرہ اسلام میں داخل ہونے والوں کی اکثریت پرامن اور قانون کا احترام کرنے والی ہے لیکن دولت اسلامیہ فی لعراق و الشام (داعش) کے غیر ملکی دہشت گردوں میں انہی کی زیادہ نمائندگی ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ دعوت حق دینے والے کئی گروپ بنیاد پرست سلفی تعلیمات دیتے ہیں۔ جبکہ داعش دانستہ اپنے پروپگنڈے میں نمک مرچ لگا کر ان مسلمانوںکو ترغیب دیتا ہے جوکم مذہبی معلومات رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ ویب منسٹر کا حملہ آور خالد مسعود اور لی ریگبی کے برطانوی قاتل نو مسلم تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Muslim converts vulnerable to isis radicalisation research finds in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply