لندن کے دکانداراسد شاہ نے نبی ہونے کا دعویٰ کیا تھا اس لیے میں نے اسے قتل کیا:ملزم کابیان

لندن:اسد شاہ نام کے ایک دکاندار کو قتل کے الزام میں گرفتار شخص تنویر احمد نے اپنے وکیل کے توسط سے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے گلاسگو کے ایک دکاندار اسد شاہ کو اس لیے قتل کیا ہے کہ اس نے اسلام اور رسول ﷺ کی توہین کی تھی۔ ایک غیر معمولی قدم اٹھاتے ہوئے احمد کے وکیل جان ریفری نے اپنے موکل کی عدالت میں دوسری پیشی پر اس کا بیان یوں پڑھ کر سنایا’اس نے یہ قتل صرف ایک وجہ سے کیا تھا کہ اسد شاہ نے پیغمبر اسلام محمد ﷺ± کی شان میں گستاخی کی تھی اور اپنی نبوت کا دعویٰ کیا تھا۔
اس کے علاوہ اس کو قتل کرنے کا کوئی دوسرا مقصد نہیں تھا‘۔واضح رہے کہ24مارچ کو گلاسگو کے شالینڈز علاقہ میں ایک نیوز ایجنٹ کی دکان کے باہر شاہ کو شدید زخمی حالت میں پڑاپائے جانے کے بعد بریڈ فورڈ میں ٹولر کے رہائشی تنویر احمد پرقتل کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ 40سالہ اسد شاہ کو شدید زخمی حالت میں کوئین ایلزبتھ یونیورسٹی ہاسپتل لے جایا گیا جہاں اسے مردہ لایا گیا قرار دیا گیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Murder accused says he killed asad shah for disrespecting islam in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:

Leave a Reply