پاکستان نے دوہرے قتل کے ملزم محمد زبیر کو انگلستان کے حوالے کر دیا

لندن: پاکستان نے یوکے کے ساتھ حوالگی معاہدہ نہ ہونے کے باوجود شمالی انگلستان کے شہر بریڈ فورڈ میں ایک دوہرے قتل کے ملزم کو برطانیہ کے حوالے کر دیا۔محمد زبیر نام کے اس شخص پر الزام ہے کہ اس نے 2011میں بریڈ فورڈ کے قریب دو افغان دوستوں 27سالہ عمران خان اور35سالہ احمدین سید خیل کو قتل کیا تھا۔
یو کے پہنچتے ہی زبیر بریڈ فورڈ کی مجسٹریٹی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں مختصر سماعت کے دوران اس نے اپنے ، پتہ اور تاریخ پیدائش کی تصدیق کی۔ ویسٹ یارک شائر پولس کے سراغرساں سپرنٹندنٹ سائمن ایٹکنسن کے مطابق زبیر نومبر2013سے پاکستان کی تحویل میںتھا اور اسی وقت سے اس کی حوالگی کے لیے کوششیں کی جارہی تھیں۔ دس سال کے دوران کسی ملزم کی پاکستان سے یو کے حوالگی کا یہ پہلا واقعہ ہے۔
بریڈ فورڈ کی ممبر پارلیمنٹ ناز شاہ نے حوالگی کا خیر مقدم کیا ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یہ جان کر مسرت ہورہی ہے کہ کیس پر اب کارروائی باقاعدہ شروع ہو گئی ہے۔لیکن زبیر کے وکیل کاشہزاد علی کا کہنا ہے کہ وہ یہ تسلیم نہیں کرتے کہ ڈھائی سال تک ہونے والی حوالگی کارروائی کی کو قانون کے مطابق ہوئی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Murder accused produced in uk court after extradition from pakistan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply