ایران میں پہلوی سلطنت کے بانی رضا شاہ پہلوی کی حنوط شدہ لاش ملبہ کے ڈھیر میں پائی گئی

تہران: کسی دور کے دنیا کے چند دولت مند ترین شہنشاہوں میں سے ایک ایران کے بادشاہ رضا شاہ پہلوی نے کبھی تصوربھی نہیں کیا ہوگا کہ ایک دن ایسا آئے گا کہ وہ خود جس کے عالیشان دربار میں ایک دنیا اس کے آگے سر تسلیم خم کیے رہتی ہے اس کا سر ہی نہیں بلکہ پوا جسم ایک معمولی خاک آلود کے پیروں سے روندا جارہا ہوگا اور وہ کچھ نہ کر سکے گا۔ جی ہاں یہ وہی رضا شاہ پہلوی ہیں جنہوں نے قاجار سلطنت کے آخری تاجدار احمد شاہ قاجار کو معزول کر کے خود تخت شاہی سنبھال کر رضا شاہ پہلوی لقب اختیارکیا تھا ۔واقعہ یوں بتایا جاتا ہے کہ تہران میں بلڈرز ایک امام بارگاہ میں تعمیراتی کام کر رہے تھے کہ ملبہ میں انہیں ایک حنوط شدہ لاش پڑی دکھائی دی۔ پہلوی کو 1944میں ان کے انتقال کے بعد امام بارگاہ کے قریب واقع ایک مقبرہ بنا کر دفن کر دیا گیا تھا۔لیکن پسداران انقلاب نے شاہی دور کی تمام یادگاریں اور علامات مٹانے کی کوشش میں اس مقبرہ کو بھی دھماکہ سے اڑا دیا۔لیکن 40سال تک شاہ پہلوی کی میت کھنڈرات میں کبھی نہیں ملی۔ لیکن آثار و قرائن یہی بتارہے ہیں کہ یہ پہلوی سلطنت کے بانی احمد رضا شاہ پہلوی کا ہی حنوط شدہ جسد خاکی ہے۔ اصل نام رضا خان، سپاہی کے بیٹے تھے۔ معمولی تعلیم حاصل کی۔ نوجوانی میں فوج میں بھرتی ہو گئے اور جلد ہی اعلیٰ عہدے پر فائز ہو گئے۔ 1921 میں حکومت کا تختہ الٹ دیا اور 1923 میں وزیر اعظم کا عہدہ خود سنبھال لیا۔ انھوں نے فارس کو ایران کا نام دیا۔ 1925 میں خاندان قاجار خاندان کے آخری بادشاہ احمد شاہ قاجار کو معزول کرکے خود بادشاہ بن گئے اور رضا شاہ پہلوی کا لقب اختیار کیا۔ انھوں نے فوج اور ملکی نظم و نسق میں اصلاحات کیں، بیرونی ممالک کی مراعات منسوخ کر دیں اور ایران کو خارجی اثر و رسوخ سے پاک کر دیا۔ ان کے عہد میں ٹرانس ایرانین ریلوے کا اجرا ہوا اور تہران یونیورسٹی قائم ہوئی۔ دوسری عالمی جنگ میں ایران نے جرمنی کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم رکھے۔ اس پر برطانوی اور روسی افواج ایران میں داخل ہو گئیں۔ انگریزوں نے رضا شاہ کو تخت چھوڑنے اور اپنے بیٹے محمد رضا شاہ پہلوی کو حکومت سونپنے پر مجبور کیا۔ 1941 میں رضا شاہ جنوبی افریقہ چلے گئے اور وہیں وفات پائی۔بعد ازاں ان کی میت تہران لائی گئی اور پورے شاہی اعزاز کے ساتھ ان کی تجہیز و تکفین عمل میں آئی اور دفن کرنے کے بعد ان کی یادگار بھی ایک مقبرے کی شکل میں تعمیر کی گئی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mummified body of the shah of iran found in tehran construction site in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply