ممبئی حملوں نے کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا: سابق خارجہ سکریٹری ریاض خان

واشنگٹن: پاکستان کے سابق خارجہ سکریٹری ریاض محمد خان نے کہا ہے کہ 26نومبر2008کے ممبئی حملوں نے کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا اور عالمی سطح پر ساتھ ہی عالمی سطح پر پاکستان کی شبیہہ کو بھی داغدار کیا ہے۔
واضح رہے کہ انتہاپسندوں نے اس26نومبر کو ممبئی میں 12حملے کیے تھے جس میں متعدد غیر ملکیوں سمیت کم ا زکم164افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو گئے تھے۔ ان حملوں کی عالمی پیمانے پر مذمت کی گئی تھی اور ہندوستان نے پاکستان پر الزام لگاتے ہوئے حملہ آوروں کا تعلق لشکر طیبہ سے بتایاتھا۔
لیکن پاکستان نے ہندوستان کے اس دعوے کی سختی سے تردید کی لیکن الزام سے تمام ممالک میں پاکستان کی تصویر داغدار ہو گئی۔ مسٹر خان نے واشنگٹن میں پاکستان کے سفارت خانہ میں یوم کشمیر پر ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ شبیہہ خراب ہونے کے ساتھ ساتھ ان حملوں سے کشمیر کاز کو بھی زبردست دھچکا پہنچا ۔
سابق خارجہ سکریٹری نے امام کعبہ کے اس حالیہ خطبہ کا بھی حوالہ دیا جس میں انہوںنے کہا تھا کہ اسلام غیر حکومتی افراد اور گروپوں کو جہاد کا اعلان کرنے کی اجازت نہیںدیتا ۔ صرف حکومت ہی جہاد کا اعلان کرنے کی مجاز ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mumbai attacks hurt kashmir cause ex pakistan foreign secretary in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply