برکینا فاسو کے دارالحکومت اوگا ڈوگو میں فرانسیسی سفارتخانے اورآرمی ہیڈ کوارٹر پرحملہ، 28 ہلاک

اوگا ڈوگو:(ایجنسی)افریقی ملک برکینا فاسو میں دہشت گردوں نے فرانسیسی سفارت خانے اور آرمی ہیڈ کوارٹر پر حملہ کر دیاجس کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دہشت گردوں نے پہلے برکینا فاسو کے دارالحکومت اوگا ڈوگو میں وزیر اعظم ہاؤس کے قریب فوجی ہیڈ کوارٹر میں دھماکا کیا تھا اور پھر فرانسیسی سفارتخانے پر بھی دھاوا بولا۔
رپورٹ کے مطابق فوجی ہیڈ کوارٹر پر حملے میں کم از کم 28 اہلکار ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ برکینا فاسو کی فوج نے مقابلے میں کئی دہشت گردوں کو بھی ہلاک کر دیا۔دوسری جانب برکینا فاسو کے حکام نے حملے میں 7 فوجیوں اور 8 دہشت گردوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ شہر کے وسط میں 8مسلح افراد ایک کار سے نکلے اور سفارت خانے پر حملے سے پہلے پیدل جانے والے افراد پر فائرنگ کی۔
خبرایجنسی کے رپورٹر کا کہنا تھا کہ انھوں نے شدید فائرنگ کی آوازیں سنیں اور ایک گاڑی سے آگ کے شعلے بھی بھڑکتے دیکھے تاہم عینی شاہد کے مطابق وہ کار حملہ آوروں کے استعمال میں تھی۔رپورٹ کے مطابق جس وقت حملہ آوروں نے آرمی ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا تو اسی دوران 5 حملہ آوروں نے وزیراعظم ہاؤس پر حملہ کر کے فرانسیسی سفارتخانے میں گھسنے کی کوشش کی۔
فرانس کے وزیر خارجہ جین یس لی ڈرین نے سفارتخانے پر حملے کی تصدیق کر تے ہوئے کہا ہے کہ تاحال حملے میں کسی فرانسیسی شہری کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ہیں۔حملے کے بعد جائے وقوعہ پر پولیس اور فوج کی ایک بڑی تعداد کو تعینات کردیا گیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Multiple attacks reported in burkina fasos ouagadougou in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment