طالبان نے ملا عمر کے بیٹے کو 15صوبوں کا فوجی سربراہ مقرر کر دیا

کابل:طالبان گروپ نے سابق سربراہ ملا محمد عمر ،جن کی گذشتہ سال موت کی تصدیق کر دی گئی، کے بیٹے ملا محمد یعقوب کو ملک کے 15صوبوں کا فوجی کمیشن سربراہ مقرر کر دیا۔طالبان نے کہا کہ پیر کے روز طالبان قیادت کے ایک غیر معمولی اجلاس کے دوران ملا یعقوب کو اس عہدہ پر فائز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
طالبان کے ایک بیان میں کہا گیا کہ ملا عمر کے بھائی ملا عبد المنان عمری کو طالبان کا سربراہ برائے مذہبی امور مقرر کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں طالبان قیادت کی رکنیت قبول کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔
لیکن بیان میں اس اصل مقام کی نشاندہی نہیں کی گئی جہاں یہ اجلاس ہوا تھا۔دریں اثنا ابتدائئی رپورٹیں یہ تھیں کہ ملا عمر کے جانشین کے تقرر کے معاملہ پر طالبان گروپ کے نئے سربراہ ملا اختر منصور اور ملا عمر کے بیٹے اور بھائی کے درمیان کشیدگی بڑھتی جارہی تھی۔رپورٹوں کے مطابق ملا یعقوب اور ملا عبدالمان عمری کو اس بات پر مجبور کیا گیا تھاکہ وہ ملا منصور کو طالبان کا نیا سربراہ تسلیم کرلیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: mullah omars son appointed talibans military commission chief for 15 provinces in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply