فوجی انقلاب کے بعد موگابے پہلی بار عوامی مقام پر نظر آئے

ہرارے: زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے ملک میں فوجی انقلاب سے اقتدار سے بے دخل کیے جانے کے بعد پہلی بار جمعہ کو ایک یونیورسٹی کے تقسیم اسناد تقریب میں نظر آئے۔
استعفیٰ دینے سے صاف انکار کرنے والے مسٹر موگابے نیلے اکیڈمک گاؤن میں ملبوس ہو کر ہرارے کی یونیورسٹی میں تقسیم اسناد کے جلسہ میں شرکت کرنے پہنچے۔
مسٹر موگابے کا عوام میں ظہو ر ان کے 37سالہ اقتدار کے خاتمہ پر علاقائی لیڈروں کے ساتھ مذاکرات کے غیر معمولی سلسہ کے دوران ہوا ہے۔زمبابوے کی فوج کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں قابل ذکر پیش رفت ہو رہی ہے جبکہ وہ موگابے کے کچھ ساتھیوں اور ان کی اہلیہ کی گرفتاری پر مصر ہے۔

Title: mugabe makes first public appearance since army takeover | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply