رابرٹ موگابے طبی معائنہ کے لیے سنگا پور روانہ

ہرارے: زمبابوے کے سابق صدر رابرٹ موگابے اپنا طبی معائنہ کرانے کے لیے سنگاپور روانہ ہو گئے۔ گذشتہ ماہ فوجکے ذریعہ عہدہ صدارت سے معزول کیے جانے کے بعد موگابے کا یہ پہلا غیر ملکی سفر ہے۔ حکام کے مطابق وہ پیر کی شام میں اپنی اہلیہ اور معاونین کے ہمراہ ہرارے سے روانہ ہو گئے۔ وہ ملیشیا میں اپنی بیٹی کے پاس، جو حمل سے ہیں، قیام کرتے ہوئے سنگاپور پہنچیں گے۔ واضح رہے کہ اس کا انکشاف ہوتے ہی کہ مسٹر موگابے اپنی اہلیہ52سالہ گریس کو اپنا جانشین بنانے کی جستجو میںہیں فوج اور موگابے کی حکمراں جماعت زانو ۔پی ایف انکے خلاف ہو گئی اور آخر کار37 سال تک حکومت کرنے والے 93سالہ موگابے کو زبردستی اقتدار سے بے دخل کر دیا گیا۔اپنی معزولی تک دنیا کے معمر ترین سربراہ مملکت موگابے نہایت مہنگے اور پر تعیش بین الاقوامی سفر کرنے اور سنگا پورکے متواتر طبی دوروں کے حوالے سے پہچانے جاتے تھے جسکے باعث ان کے مفلوک الحال عوام ان سے ناراض اور بیزار تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mugabe flies to singapore in first trip since ouster in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply