استنبول میں تھانہ کے باہر موٹرسائیکل بم دھماکہ،دس زخمی

استنبول: ترکی کے دارالحکومت استنبول کے جنوب مغربی علاقے میں ایک پولیس اسٹیشن کے قریب ہونے والے موٹرسائیکل بم دھماکے میں دس افراد زخمی ہو گئے۔ مقامی گورنر آصف شاہین نے بتایا کہ دھماکے کا یہ واقعہ کل استنبول کے اتاترک ہوائی اڈے سے کئی کلومیٹر دور یانی بوسنا میں ہوا۔ ٹی وی فوٹیج میں اس رہائشی علاقے میں تباہ گاڑی، ٹوٹے ہوئے شیشے اور کھڑکیوں کو دکھایا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تمام زخمی عام شہری ہیں اور اس کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ ابھی تک اس دھماکے کی کسی نے بھی ذمہ داری نہیں لی ہے۔ واضح رہے کہ ترکی میں گزشتہ چند حملوں میں کرد، بایا ںبازو اور دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے دہشت گرد ملوث رہے ہیں۔ اس سے پہلے گذشتہ جون میں استنبول ہوائی اڈے پر تین خودکش بم دھماکے میں ہوئے تھے جس میں 45 لوگوں کی موت ہو گئی تھی اور اس کی ذمہ داری داعش نے لی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Motorcycle bomb blast in istanbul wounds 10 governor in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply