پیچھے نہ ہٹنا، بغدادی کی معتقدین کو تاکید ،موصل سے داعش کو کوئی پسپا نہیں کر سکتا

بغداد: دولت اسلامیہ فی العراق و الشام(داعش) کے رہنما اور خود ساختہ خلیفہ وقت ابو بکر بغدادی نے کہا کہ موصل شہر میں جاری جنگ میں داعشکو یقیناًجیت ملے گی اور اس نے لوگوں سے اس شہر کی حفاظت کرنے کا اپیل کی ہے۔
اپنے معتقدین میں امیر المومنین کے لقب سے پکارے جانے والے البغدادی کا ایک آڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں اس نے لوگوں سے موصل شہر کی حفاظت کرنے کی اپیل کی ہے۔اس پیغام میں کہا گیا ہے کہ کوئی پیچھے نہیں ہٹے گا اور جیت یقینی ہے۔
پیش قدمی جاری و ثابت قدمی برقرار رہے۔بغدادی کی آڈیو ریکارڈنگ کو اس کے حامیوں نے آن لائن جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ داعش یہاں مکمل جنگ لڑ رہی ہے۔ میرا یقین ہے کہ اس میں جیت ملے گی۔
بغدادی نے موصل کے نینوے صوبے کے لوگوں سے اللہ کے دشمنوں کے خلاف جنگ کی اپیل کی ہے۔ یہ تقریبا گزشتہ ایک برس میں بغدادی کی طرف سے آنے والا پہلا پیغام ہے۔
عراق کے شمال میں واقع موصل میں عراقی فوج اور آئی ایس کے جنگجوؤں کے درمیان زبردست جنگ چل رہی ہے۔ آئی ایس نے 2014 میں موصل پر قبضہ کیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mosul battle is leader baghdadi urges no retreat in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply