افغانستان میں داعش کے انتہا پسندوں میں70فیصد پاکستانی طالبان ہیں:امریکی اعلیٰ کمانڈر

واشنگٹن: امریکہ کے ایک اعلیٰ فوجی کمانڈر نے کہا ہے کہ افغانستان میں لڑ رہے دول اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے انتہاپسندوں میں 70فیصد لڑاکا وہ پاکستانی طالبان ہیں جنہوں نے اپنے ملک سے نکال باہر کیے جانے داعش مین شمولیت اختیا ر کی ہے۔
جنرل جان ڈبلیو نکلسن نے جنہوں نے افغانستان میں امریکہ اور ناٹو فوجوں کی کمان سنبھا لی تھی، یہ بھی کہا کہ اگرچہ امریکہ گذشتہ15سال سے افغانستان میں لڑ رہا ہے پھر بھی درجن بھر دہشت گرد گروپ آج بھی افغانستان میں سرگرم ہیں۔جنرل نے واشنگٹن مقیم صحافیوں سے پنٹاگون میں بات کرتے ہوئے کہا کہ خراسان صوبہ کی داعش میں اراکین مکی اکثریت تحریک طالبان پاکستان والوں کی ہے۔
ان میں سے زیادہ تر فوجی پاکستانی فوج کے ضرب عضب کے عنوان سے کی گئی فوجی کارروائی کے دوران پاکستان سے بھگائے گئے طالبان ہیں۔انہون نے کہا کہ ننگر ہار صوبہ میں داعش کے زیادہ تر لڑاکے پاکستان کے اورک زئی قبائلی ایجنسی سے آئے ہوئے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Most is men in afghanistan are ttp fighters in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply