ترکی کے ہوائی اڈوں پر اسرائیلی سراغرساں ادارے موساد کے ماہرین کی موجودگی کا انکشاف

بخارسٹ: بلغاریہ کی اے بی وی پارٹی کے نائب سربراہ رومین پیٹکوف نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کی جاسو س تنظیم موساد کے ڈائریکٹر نے ترکی کے اعلیٰ افسران سے ملاقات کی اور اس کے بعد ترکی کے ہوائی اڈوں پرڈرامائی طور پر موساد کے ماہرین کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
رومین نے یہ انکشاف ترک انٹیلی جنس ایجنسی ایم آئی ٹی میں باخبر ذریعہ کے ریمارکس کی بنیاد پر کیا ہے۔اس حوالے سے انہوں نے ٹوئیٹر لکھا ہے کہ ترک ہوائی اڈوں پر موساد کے گرگوں کی تعداد میں یہ اضافہ سویڈن میں موساد کے سربراہ ہوسی کوہین اور ترک نائب وزیر خارجہ فریدون سنر لوغلو کی سویڈن میں ہوئی ایک خفیہ ملاقات کے بعد ہوا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ اسرائیل کے اعلیٰ حکام ترکی کی سلامتی کو مزید مضبوط کرنے کے دن رات مشغول ہیں جس کے باعث2016میں ایم آئی ٹی کے بجٹ میںسات فیصد اضافہ ہوا ہے ۔یہاں تک کہ ایم آئی ٹی میں عملہ اور اس کی ساخت ان اقدامات میں شامل ہیں جو موساد کے ماہرین سے مشاورت کے بعد اٹھائے گئے ہیں۔

Title: mossad officers tense presence in turkish airports | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply