شامی کیمیکل اسلحہ کے سائنسداں کی ہلاکت میں موساد کا ہاتھ: شامی اخبار الوطن کا دعویٰ

دمشق: شام کے روزانہ اخبار الوطن نے ہفتہ کے روز کیے گئے اس حملہ کا ،جس میں شام کے کیمیاوی اسلحہ کا ایک بڑا سائنسداں ہلاک ہو گیا،ذمہ دار اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کو ٹہرایا۔

صدر بشار الاسد کے عم زادرامی مخلوف کی ملکیت والے روزنامہ الوطن کا یہ دعویٰ شامی باغیوں کے گروپ کے اس دعوے کی تردید ہے جس میں کہا گیا تھا کہ سائنسداں کو ان کے انتہاپسندوں نے حملہ کر کے ہلاک کیا ہے۔

واضح ہو کہ سائنسداں ڈ اکٹر عزیز اسبیر کی ،جو شمال مغربی شہر مصیاف میں ایک سائنسی ڈیولپمنٹ سینٹر چلاتے ہیں، کار کو نشانہ بنا کر دھماکہ کیا گیا جس میں وہ اور ان کا ڈرائیور ہلاک ہو گئے۔

ڈاکٹر اسبیر شمالی بیورو فار ریسرچ اینڈ سائنس کے سربراہ تھے اور اسد حکومت میں کئی بارسوخ شخصیات کے نہایت قریب تھے۔ان پر حملے کی ذمہ د اری تحریر الشام نام کے باغیوں کے ایک گروپ سے وابستہ شامی باغیوں کے گروہ نے قبول کی تھی۔اس گروپ میںالقاعدہ کی شامی شاخ نصرہ فرنٹ گروپ بھی شامل ہے۔

ابو عمارہ بریگیڈ نے اپنے ٹیلی گرام آن لائن پر ایک بیان جاری کیا کہ جس دھماکہ میں اسبیر ہلاک ہوئے ہیں وہ ان کے ہی بچھائے گئے دھماکہ خیز مادے سے کیا گیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: mossad for assassination of chemical weapons chief in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply