روس ترکی پر عائد کردہ تمام بندشیں اٹھا لے گا:ترک وزیر خارجہ

ماسکو: ترک وزیر خارجہ مولود چاؤش اوغلونے کہا ہے کہ گذشتہ سال نومبر میں ترک فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ایک روسی طیارے کو مارگرائے جانے کے بعد ترکی پر عائد کردہ تمام بندشیں روس اٹھا لے گا۔انہوں نے ایک فرانسیسی روزنامہ کو انٹرویو دیتے ہوے کہا کہ روس نے ہم سے کہا ہے کہ وہ ساری بندشیں اٹھا رہا ہے۔
اس کے ہم نے سیاحت میں مثبت نتائج دیکھے۔ روسیون نے واپس آنا شرع کر دیا ہے، وہ بغیر ویزے کے ترکی آسکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک وزارتی سطح کی میٹنگ میں امن مساعی میں پیش رفت کا جائزہ لیا جائےگا۔
واضح رہے کہ نومبر میں روسی طیارے کے مار گرائے جانے کے واقعہ کے بعد روس نے ترکی سے ڈبہ بند خوراک درآمد کرنے سے لے کر تعمیراتی کمپنیوں کو ٹھیکے دینا بند کرنے تک سمیت کئی شعبوں میں بندشیں لگا دی تھیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Moscow to lift all restrictions on turkey turkish minister says in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply