ایران کے بعد مراکش اور عمان نے بھی قطر کی حمایت کر دی ، کئی ٹن اشیائے ضروریہ بھیجیں

دوحہ: خلیجی ممالک کی جانب سے قطر کے مکمل بائیکاٹ کرنے کی وجہ سے قطر میں پیدا ہوجانے والے زبردست غذائی بحران کے پیش نظر ایران کے بعد مراکش اور عمان نے بھی غذائی اشیاءسے لدے جہاز بھیجنا شروع کر دیے۔یہ غذائی قلت اس لیے پیدا ہوئی کیونکہ قطر ایک ایسا ملک ہے جو اپنی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے غیر ملکوں پر انحصار کرتا ہے اور اربوں ڈالر کا غذائی مواد بیرون ملک سے ہی درآمد کرتا ہے۔قطر کو مشکل وقت میں دیکھتے ہوئے ایران نے قطر کی دل کھول کر مدد کی اور کئی ٹن غذائی مواد قطر بھجوایا گیا۔
جس کے بعد قطر میں غذائی مواد کے بحران کا خطرہ ٹل گیا تھا۔لیکن اس بحران کے خطرے کو مستقل طور پر ٹالنے کے لیے اب ایران کے بعد مراکش اور عمان نے بھی قطر کو ہرممکن مدد بہم پہنچانے کا تہیہ کر لیا ہے۔ قطری وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ امدادی جہاز بھجوانے کو قطر کی حمایت یا سعودی عرب کی مخالفت کی عینک سے نہ دیکھا جائے کیونکہ اس میں نہ قطر کی سپورٹ کا عمل دخل ہے اور نہ سعودی عرب کی مخالفت کرنا مقصد ہے بلکہ یہ امداد فقط انسانی بنیادوں پر صرف قطری عوام کے لیے بھیجی گئی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت چھے عرب ممالک نے قطر کے لیے اپنی تمام زمینی، ہوائی اور دریائی سرحدیں بند کر ہیں، لیکن اسلامی ممالک ایران اور مراکش نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قطری عوام کی حمایت جاری رکھی ہوئی ہے۔قطر کی ایک غذائی کمپنی نے کہا کہ عمان سے بھی کھانے پینے کی اشیاءآنا شروع ہو گئی ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Morocco oman send food shipments to qatar in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply