مراکش میں آئی ایس کے 6 مشتبہ شدت پسند گرفتار

رباط:(رائٹر)مراکش میں افسران نے حملہ کا منصوبہ بنارہے اسلامک اسٹیٹ(آئی ایس)کے چھ مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق گرفتار کئے گئے شدت پسندوں کا تعلق آئی ایس کے ایک گروپ سے ہے۔اس گروپ کو اسی مہینے ختم کیا جاچکا ہے اور یہ مراکش کے آٹھ شہروں میں سرگرم رہاہے۔
یہ دہشت گردانہ حملہ کا منصوبہ بنارہاہے تھے۔بیان کے مطابق گرفتار کئے گئے چھ شدت پسندوں میں سے ایک بم بنانے کا ماہر مانا جاتاہے۔ قابل غور ہے کہ اس سے قبل اسی مہینے 11دوسرے شدت پسندوں کو گرفتار کیاگیاتھا۔مراکش کی حکومت نے کہا ہے کہ اس نے 2002سے اب تک درجنوں شدت پسند گروپوں کو ختم کیا ہے۔ان گروپوں میں سے 50کا تعلق آئی ایس سے تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Morocco 6 held in probe of alleged terror plot by is cell in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply