ترک پیدل فوج توپوںکے ساتھ شام میں داخل

ترک پیدل فوج توپوںکے ساتھ شام میں داخل
استنبول: ترکی نے شام کے سرحدی علاقے میں دولت اسلامیہ فی العراق و الشام ( داعش) کے خلاف کل شروع کی گئی کارروائی کو آگے بڑھانے کے لئے آج اپنے 9ٹینک بھیجے۔ ترکی داعش کے خلاف اپنی اس کارروائی کے دوران کرد ملیشیا کے جنگجوؤں کو مزید علاقوں پر قبضے سے روکنے کی کوشش بھی کر رہا ہے۔
ترکی کے ایک سینئر فوجی افسر نے بتایا کہ اس وقت شام کے اندر اس کے 20 سے زائد ٹینک ہیں اور ضرورت پڑنے پر مزید ٹینک اور اسلحہ بھیجے جا سکتے ہیں۔ افسر نے بتایا کہ” شام میں ہماری بکتر بند گاڑیاں بھی ہیں جو استعمال میں لائی جا رہی ہیں۔
وہاں تعمیر کرنے والی مشینوں کی ضرورت ہے تاکہ بند سڑکوں کی مرمت کرنے کے لئے ان کا استعمال کیا جا سکے۔ ترکی کے جنگی طیارے کل جارہ علاقے میں داخل ہوئے تھے۔