مسجد حرام اور مسجد نبوی میں بزرگوں و مریضوں کے لیے 8700الیکٹرانک کاریں و وہیل چیئرز کا انتظام

ریاض:حرمین شریفین کے امور کی انجام دہیکے مرکز سے جاری ایک بیان کے مطابق مکہ میں مسجد حرام اور مدینہ میں مسجد نبویﷺ میں بزرگوں ،مریضوں اور عازمین کے لیے 8700الیکٹرک کاروں اور وہیل چیئرز کا بندوبست کیا گیا ہے جو انہیں مفت مہیا کی جائیں گی تاکہ وہ کسی دقت و پریشانی کے بغیر طواف و سعی کر سکیں۔

مرکز وہیل چیرز چلانے والوں پر بھی نظر رکھے گا اور انہیں ضروری اجازت نامے دیے جائیں گے۔ سب کچھ حکام کے طے شدہ قواعد و ضوابط کے تحت چلنے اور عازمین سے مقررہ کرایے سے زائد وصول نہ کئے جانے کو یقینی بنانے کے لیے مرکز نے وہیل چئیر چلانے والوں اور مدد گاروں پر نظررکھنے کے لیے 209اہلکار تعینات کیے ہیں جو شفٹوں میں شب و روز کام کریں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: More than 8700 electric cars wheelchairs for pilgrims arranged in makkah and madina in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply