شام کے پناہ گزیں کیمپ پر کار بم حملہ ،75سے زائد افراد ہلاک

دمشق: شامی حقوق انسانی تنظیم کی خبر کے مطابق شام کے صوبہ دیر الزور میں کے مشرق میں واقع این پناہ گزیں کیمپ پر کار بم حملہ میں کم ازکم 75افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق خود کش حملہ آورور نے بارود سے بھری گاڑی کو مصروف اور گنج گھنی آباد والے علاقے میں اپنی کار کو ہجوم سے ٹکرادیا جس سے ایک زور دار دھماکا ہوا اور خواتین اور بچوں سمیت 75 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 140 سے زائد زخمی ہیں جنہیں مقامی طبی مراکز منتقل کردیا گیا۔
شامی اپوزیشن کے مبصر گروپ شامی رصد گاہ برائے انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ داعش کے حملے میں 70 سے زائد افراد لقمہ اجل بنے اور 100 سے زائد زخمی ہوئے جن میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نقل مکانی کرنے والے افراد کا ایک نیا قافلہ بھی حملے کی جگہ پر موجود تھا۔
واضح رہے کہ 2014 میں داعش، شام اور عراق کے علاقوں میں اپنے خلافتی نظام کا اعلان کرنے کے بعد سے اب تک اپنے کئی علاقوں کو کھو چکی ہے جبکہ رواں ہفتے عراقی فوج نے عراق کے علاقے القائم کے سرحدی علاقے کو بھی قبضے میں لے لیا تھا۔

Title: more than 75 killed in a refugee camp in syria in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply