ناروے میں آسمانی بجلی گرنے سے 300سے زائدقطبی ہرن ہلاک

اوسلو: اپنی نوعیت کے منفرد واقعہ میں جنوبی ناروے میں آسمانی بجلی گرنے سے 300سے زائد جنگلی رینڈئیر ہلاک ہو گئے۔ ہردن گرویڈا پٹھار پر بسے یورپ کے سب سے بڑے علاقہ میں، جس میں 10ہزار سے زائد قطبی ہرن آزادانہ گھومتے ہیں، بجلی گرنے سے جو323ہرن ہلاک ہوئے ہیں ان میں 70پٹھے ہیں۔
ٹیلی ویژن فوٹیج میں جا بجا ان قطبی ہرنوں کی لاشیں پڑی دکھائی جا رہی ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ اس علاقہ میں زبردست طوفان باد و باراں برپا ہوا تھا اور اس غضب کیگرج چمک کے ساتھ بجلیاں گر رہی تھیں کہ ایک بڑے جھنڈ میں رہنے والے ان قطبی ہرنوںکی ایک بڑی تعداد آسمانی بجلی کی زد میں آگئی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: More than 300 reindeer killed by lightning in norway in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply