ایتھوپیا میں مظاہرین پر فوج کی فائرنگ میں 33 ہلاک

عدیس ابابا:(رائٹر) ایتھوپیا میں حزب اختلاف کے لیڈروں کے مطابق ملک کے وسطی علاقے میں مقامی باشندوں کی اراضی کو قومیائے جانے کی مخالفت کرنے والے مظاہرین پر سلامتی دستوں کی فائرنگ میں 33 مظاہرین ہلاک ہو گئے۔
فائرنگ کا یہ واقعہ اختتام ہفتہ کو پیش آیا تھا۔ اطلاع کے مطابق پولیس نے علاقے میں احتجاجی مظاہر ے کو روکنے کے لئے کئی مقامات پر آنسو گیس کے گولے چھوڑے۔
پولیس اور انتظامیہ کے اہلکاروں نے علاقے میں ہفتہ بھر سڑکوں پر روکاوٹیں کھڑی کردی تھیں اور انٹرنیٹ سروس بھی بندکر دی تھی تاکہ مظاہرین دوسرے قصبوں میں داخل ہوسکیں نی سوشل میڈیا سے کسی سے رابطہ کر سکیں۔انہوں نے بتایا کہ سلامتی دستہ کی فائرنگ سے 26 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: More than 30 killed in ethiopia protests opposition in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply